لوئیر دیر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع دیر پائین نے 9دسمبر کو تیمرگرہ میں ہونے والے جلسہ کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی جبکہ جلسہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دیدی
جلسہ سے پارٹی کے مرکزی چیر مین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے
ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے ضلعی صدر نواب زادہ محمود زیب سیکرٹری اطلاعات عالم زیب ایڈوکیٹ سٹی صدر بخت رحمن وویلج کونسل چیر مین ملک جاوید اقبال اور تحصیل یوتھ کونسلر ملک اویس کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
پی پی پی کے رہنماؤں کا کہناتھا کہ نو دسمبر کو تیمرگرہ میں ہونے والے جلسہ ملک کی سیاسی رخ تبدیل کرئے گی انھوں نے کہاکہ اس وقت عوام منگائی سے نالاں اور عوام کی روزمرہ زندگی مشکل ہوگئی ہے
ملک کو مشکلات اور دلدل سے نکالنے کی صلاحیت پی پی پی رکھتی ہے کیونکہ پی پی پی کی جڑیں عوام میں ہیں انھوں نے کہاکہ گذشتہ حکومت میں غریب اور مزدور طبقہ کا استحصال کیاگیا انشاء اللہ عوام کی طاقت 8فروری کی عام انتخابات میں اس کا حساب لیں گے انھوں نے کہاکہ ماضی میں جتنی بھی ترقیاتی منصوبے منظور اور مکمل ہوئے ہیں اس کا کریڈٹ پی پی پی کو جاتاہے کیونکہ پی پی پی کے دور اقتدار میں ضلع میں کالجز،سکولز سڑکیں،بجلی مواصلات اور انبوشی اسیکمیں منظور کیے گئے ہیں پی پی پی کے رہنماؤں نے ٹریڈ یونین،تاجرز اور عوام سے اپیل کی کہ 9 دسمبر کی جلسہ میں شرکت کرکے مہمان نوازی کا ثبوت دیں کیونکہ بلاول بھٹو زرداری اس مٹی میں مہمان کی حیثیت سے قدم رکھ رہے ہی