سوات: منشیات اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات میں منشیات اور غیر قانونی کاروبار کی آڑ میں جائیدادیں اور املاک بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیاگیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفس گل کدہ میں اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سعیدنعیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بادشاہ حضرت خان کے علاوہ پولیس حکام، پبلک پراسیکیوٹرز، وکلاء اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں نے انسانی جانوں سے کھیلتے ہوئے منشیات فروشی کا کاروبار کرکے جائیدادیں اور املاک بنائے ہیں ۔ ان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس حوالے سے اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیاگیا اورایم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ انسانی جانوں سے کھیل کر منشیات اور دیگر غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کی لسٹیں مرتب کی جائیں گی اور مکمل چھان بین اور انکوائری کے بعد ان پر ہاتھ ڈالا جائے گا اور اس ضمن کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے آفس میں پولیس کے شعبہ تفتیش اور پبلک پراسیکیوٹرز کا اجلاس بھی ہوا۔ جس میں زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے تفصیلی غوروخوص کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سعید نعیم نے بتایا کہ تفتیش کو مزید موثر بنانے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے پراسکیوشن کی جانب سے پولیس کے شعبہ تفتیش کے ساتھ مکمل تعاون اور رہنمائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button