دیر لوئر: ‘آغوش سپورٹس گالا 2024ء’ اختتام پذیر

Spread the love

آغوش الخدمت دیر لوئر کے زیرِ اہتمام منعقدہ "دس روزہ آغوش سپورٹس گالا 2024ء”4.0″اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

اس دس روزہ سپورٹس گالامیں 50 سے زائد سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ نے کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، حسن قرآت، حسن نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ملی نغمہ، تقاریر، ڈرائنگ، آرٹ اینڈ کرافٹ، اور لانگ جمپ سمیت مختلف کھیلوں اور ثقافتی مقابلوں میں حصہ لیا۔

اختتامی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ دیگر شرکاء میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان فضل محمود،الخدمت فاؤنڈیشن کےضلعی سرپرست مولانا اسداللہ اورمنیجروالنٹئیرمنیجمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید تنویر شاہ سمیت مختلف سکولز سے آئے ہوئے ڈائریکٹرز،پرنسپلز، طلباء اور معززین علاقہ شریک تھے۔

اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button