سوات(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف سوات نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (این اے ایچ ای) کے اشتراک سے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے لیے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت چار ہفتے کے تربیتی پروگرام کا افتتاحی پروگرام کا انعقاد ہوا۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر NAHE، جناب سلیمان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر NAHE، جناب محمد سلیم قمر، ریجنل ایچ ای سی پشاور کے ڈائریکٹر، جناب ناصر شاہ، اور تربیتی پروگرام کے ریسورس پرسن جناب ذیشان خٹک شامل تھے۔ڈائریکٹر سلیمان احمد نے پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی قیادت کو سراہا۔ ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی پشاور، جناب ناصر شاہ نے اپنے خطاب میں فیکلٹی کو معاشرے کی بہتری کے لیے پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے پر زور دیا۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے منیجنگ ڈائریکٹر NAHE، محترمہ نور آمنہ ملک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ پروجیکٹ یونیورسٹی آف سوات کو دیا۔انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بڑھانے میں فیکلٹی کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
ٹریننگ کوآرڈینیٹر، پروفیسر حضرت بلال نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ایچ ای سی کی جانب سے حوصلہ افزائی اور معاونت کو سراہا۔چار ہفتے کے اس تربیتی پروگرام کا مقصد تدریسی اور تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانا، تحقیق اور علمی معیار کو فروغ دینا، فیکلٹی کی ترقی اور سرپرستی کو فروغ دینا، اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔