باجوڑ: اسسٹنٹ کمشنر خار کا چکن شاپس، نانبائیوں اور ہوٹلز کے خلاف کریک ڈاؤن

Spread the love

باجوڑ کے ہیڈکوارٹر خار بازار میں اسسٹنٹ کمشنر خارڈاکٹر صادق علی کا چکن شاپس ، نانبائیوں اور ہوٹلز کےخلاف کریک ڈاون۔ سرکاری ایس او پیز کیخلاف ورزی پر پانچ چکن شاپس ، ایک نانبائی کا دکان اور ایک ہوٹل سیل کردیاگیا۔ اۤٹھ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے گڈگورننس عوامی ایجنڈے کے تحت ضلع باجوڑ میں ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے خار بازار میں چکن فروخت کرنیوالے دکانوں ، نانبائی کے دکانوں اور ہوٹلز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے 5 پولٹری شاپس کو نرخنامہ نہ رکھنے، چکن کو کلو کے حساب سے فروخت نہ کرنے اور صفائی کی ابترصورتحال کے باعث سیل کردیا گیا اور مالکان کو گرفتار کرلیاگیا۔ اس کے علاوہ نانبائی کے دکانوں پر روٹی کا وزن بھی چیک کیاگیا۔ ایک نانبائی کے دکان کو کم وزن روٹی فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص صورتحال پر سیل کردیاگیا جبکہ مالک دکان کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خار نے ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہوٹلوں میں صفائی کے انتظامات چیک کئے۔ ایک ہوٹل کو ناقص صفائی پر سیل کردیاگیا اور ہوٹل مالک کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ عوامی ایجنڈے کے تحت تمام بازاروں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ ہوگا اور سرکاری ایس او پیز کےخلاف ورزی کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا اور ان کےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button