سوات(بیورورپورٹ)امجد علی خان کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا بارے جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرز نے عوامی ایجنڈا پر ضلعی انتظامیہ کیطرف سے پیش ر فت بارے ا نہیں آگاہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنرز کو وزیر اعلی کے عوام دوست ایجنڈا کے تحت تمام اضلاع میں پبلک پارکس، کھیلوں کی میدان، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، پبلک ٹراسپورٹ اڈوں میں صفائی ستھرائی، پرائیویٹ اداروں میں مزدوروں کو حکومت خیبر پختونخوا کی پالیسی کے تحت کم از کم اجرت کے تحت ادائیگی اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ تمام ڈپٹی کمشنرز پبلک سروسز ڈیلیوری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلا رکھیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنرز کو سٹرک کے کنارے تعمیراتی مواد اور غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کیلئے بھی اقدامات کر نے کی ہدایت کی اور نوجوانوں کیلئے ضلعی سطح پر مفت ہنر مندانہ پروگرام شروع کرنے کیلئے اقدامات کر نے کی ہدایت کی تاکہ وہ مستقبل کیلئے معاشرے کا ایک مفید شہری بن سکے۔ کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو عوام کو خدمات کی رسائی یقینی بنانے کی تاکید کی اور کرپٹ ریونیو اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکاما ت جا ر ی کیں