سوات(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سوات شہزادمحبوب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سر کا ر ی ا مور او عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی، اپنے دفاتر کے دروازے عوام الناس کیلئے کھلے رکھیں، لینڈ ایکویزیشن کیسز کے انتقالات، ریونیو کورٹ کیسز، انتقالات کو جلد از جلد نمٹا ئیں تاکہ عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف میسر آسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ماہانہ ریونیو اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات، اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ ویڈیولنک، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈزکمپیوٹرائزیشن سوات، تحصیلداران، سب رجسٹرارز و دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ریونیو کورٹ کیسز، لینڈ ٹیکس/فیس ریکوری، زیر التواء انتقالات/رجسٹریز اور سروس ڈیلیوری سنٹر کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیو کورٹ کیسز کو جلد از جلد انصاف کی بنیاد پر نمٹائیں،اور سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت اور دیانت داری سے کام لیں۔ سرکاری ریٹس کوسروس ڈیلیوری سنٹرز،پٹوار خانہ جات ودیگر متعلقہ دفاترمیں نمایاں مقامات پرآویزاں کریں۔ اسسٹنٹ کمشنرز و تحصیلداران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام انتقالات و رجسٹریز کے فیڈ بیک حاصل کرنے کیلئے بیشتر زمین مالکان کو فون کالز کریں اور اُن سے ریونیو عملہ کے رویو ں، وصول شدہ فیس و ٹیکسز اور دیگر اُمور کے حوالے سے معلوما ت حا صل کریں اور ریونیو امور کے نظام میں شفافیت لانے کیلئے مزید اقدامات اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور کورٹ کیسز کو جلد از جلد انصاف کی بنیادوں پر نمٹانے کی کوشش کریں، تاکہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات میسر ہو سکیں۔