دیر پائین میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کی رفتار تیز، عوامی مسائل حل کرنے کی کوششیں

Spread the love

وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت کمپیوٹر ایشن آف لینڈ ریکارڈ پر کام تیز کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے ھدایت کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب بشیر خان نے ضلع بھر میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اج تحصیل بلامبٹ ملاکنڈ پائین کا ویزٹ کیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ سٹلمینٹ افیسر بمعہ سٹاف موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب بشیر نے کہاں کہ لوگوں کے زیادہ تر مسائل زمینوں سے متعلق ہیں۔ لینڈ کمپیوٹرائزیشن سے حقداروں کا تعین ہو سکے گا۔ پورے عمل میں شفافیت آئے گی۔ اور انصاف کاعمل آسان اور تیز تر ہوجائے گا انہوں نے سٹلمینٹ عملے کو ھدایات جاری کرتے ھوئے کہا۔ کہ لینڈ کمپیوٹرایزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ جمع کریں اور دیر لوئر میں لینڈ سٹلمینٹ کے حوالے سے مکمل تفصیلات سے انتظامیہ دیر پائین کو اگاہ کریں۔ اس موقع پر جناب بشیر خان نے کہا کہ لینڈ کمپیوٹرائزیشن سے عوام کوزمینوں کے مسائل میں سہولت پیدا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button