ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے ماحول دوست توانائی کے فروغ کے لئے تقریب کا اہتمام

Spread the love

 

صنعتی ماہرین کا مختلف شعبوں کےمابین تعاون اور مضبوط پائیدار پالیسیوں پر زور

اسلام آباد ، نومبر 07: ماحول دوست توانائی کے فروغ کے عزم کے تحت، ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے "موسمیاتی تبدیلی اور ماحول دوست توانائی پر منتقلی” کے عنوان پر گفتگو کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں کئی صنعتی ماہرین نے شرکت کی اور پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار توانائی کے فروغ میں کاروباری اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ پاکستان بزنس کونسل کے سینٹر آف ایکسیلنس ان ریسپانسبل بزنس (سی ای آر بی) کے اشتراک سے یہ تقریب اسلام آباد میں واقع ٹیلی نار پاکستان کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق نے ماحول دوست توانائی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ۔” ٹیلی نار پاکستان کی طرح ملک بھر میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کا پائیدار توانائی کی طرف منتقلی میں اہم کردار ہو تا ہے ۔انہوں نے کمپنی کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے 2030 تک کاربن کے اخراج میں 50 فیصد کمی کا ہدف رکھا گیا ہے، جس کا آغاز 2019 سے کیا گیا۔ انہوں نے اپنے شراکت داروں کے تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا، "ہم صرف اپنی کمپنی تک محدود نہیں، بلکہ اپنے شراکت داروں کو بھی اس سفر میں شامل کر رہے ہیں تاکہ اس کاوش کے اثرات وسیع تر ہو سکیں ۔”

ٹیلی نار ایشیا کے ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ آف سسٹینبلٹی ، جوہان مارٹن سیلینڈ نے ٹیلی نار کی پائیدار حکمت عملیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست توانائی تک رسائی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو کمپنیوں کو طویل المدتی توانائی کے معاہدے کرنے میں مدد دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیوں سے پاکستان میں ماحول دوست توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور کم کاربن اخراج پر مبنی مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ماحول دوست توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون اور مضبوط پائیدار پالیسیاں بہت اہم ہیں۔ سرکاری اور نجی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے سے ماحول دوست توانائی کے نئے حل سامنے آ سکتے ہیں۔ یہ مشترکہ حکمت عملی نہ صرف ت ماحول دوست توانائی پر منتقلی کو تیز کرے گی بلکہ ملک میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے پائیدار اور محفوظ مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔

ٹیلی نار پاکستان کے سینئر منیجر ، ایچ ایس ای اور سسٹینبلٹی ، احمد عثمان بھٹی نے ماہرین کے پینل کی میزبانی کی۔ پینل میں پاک – مشیر برائے پاک جرمن موسمیاتی اور توانائی شراکت داری جی آئی زیڈ جی ایم بی ایچ ، صوبیہ بیکر، ٹیلی نار پاکستان کے وائس پریزیڈنٹ نیٹ ورک ڈیزائن اور سروس ڈلیوری فرحان حیدر، اور یو ای ٹی کے پروفیسر اور ڈائریکٹر سنٹر فار انٹیلیجنٹ سسٹمز اینڈ نیٹ ورکس ریسرچ ڈاکٹر گل محمد خان نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button