ڈپٹی کمشنر لوئر دیر جناب محمد عارف خان کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 07/11/2024 کو اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب محمد سہیل خان کے سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری کا مقصد عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل اور متعلقہ محکموں کے ذریعے ان مسائل کا حل تھا.
کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی جن میں
سب ڈویژنل پولیس افسر ثمرباغ جناب نعیم خان, ایس-ڈی-او واپڈا جناب روئیدار عالم, سب انجنئیر سی-اینڈ-ڈبلیو جناب شمس التبریز , ایم ایس منڈہ ہسپتال ڈاکٹر جہانزیب، ایس ڈی او ایریگیشن و دیگر محکموں کے افسران و نمائندوں کیساتھ علاقائی لوگوں و بازار منتظمین نے شرکت کی۔
کھلی کچہری کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے کھلی کچہری کے حوالے سے مختصر خطاب کیا اور بعد میں علاقائی مشران کو موقع دیا گیا کہ وہ درپیش مسائل انتظا میہ اور دیگر محکمو ں کے سربراہان کے سامنے رکھیں۔ شرکاء نے درجہ ذیل شکایات رپورٹ کئے
1۔ بازار منڈہ میں ٹریفک جام
2۔ سٹریٹ لائٹس کی مرمت
3۔منڈہ بازار میں سبزی /فروٹ مارکیٹ قائم کرنے کی سہولت
4۔بازار سے مائنز و منرلز کی بھاری گاڑیوں کا دن کے وقت داخلے پر پابندی
5۔ تمام غیر قانونی گاڑیوں کی سٹینڈز کا خاتمہ
6۔ بازار منڈہ میں بند نالیوں کا کھولنا اور گاؤن منڈہ میں گند گی کی ڈھیر کا صفایا کرنق
اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے کئی مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائے گی۔
کھلی کچہری کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے عوام پر زور دیا کہ کسی علاقے کی ترقی اور مسائل کا حل اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں حاصل کی جاسکتی ہے اس لئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔