سوات: سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن پر اجلاس، فوری اقدامات کی ہدایت

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر سوات فیضان محمد خان کے زیر صدارت سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی سرکاری محکموں کے متعلقہ افسران و نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پلاننگ آفسر سوات نے سرکاری عمارتوں کے لیے درکار شمسی توانائی کی ضروریات اور مجوزہ پلان بارے میں بریفنگ دی اور تمام متعلقہ افسران کو جلد سے جلد فارم انرجی اینڈ پاور ڈیولپمنٹ خیبرپختونخوا کو آن لائن جمع کرانے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات کے مطابق منصوبے کے تحت ہسپتالوں، سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، جیل خانہ جات، پولیس سٹیشنز اور دیگر سرکاری دفاتر کے علاوہ ٹیوب ویلز اور سٹریٹ لائٹس کی سولرائزیشن کی جائے گی۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر سے تمام سرکاری عمارتوں اور ان کی بجلی کی ضروریات سے متعلق ڈیٹا اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات کے سختی سے ہدایت ہے کہ ضلع سوات بھر کے تمام سرکاری افسران اس فارم کو صحیح طریقے سے آن لائن جمع کریں تاکہ اس اہم منصوبے سے تمام سرکاری عمارتیں مستفیدہوں جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button