سوات: ایلیٹ فورس اہلکار کی فائرنگ، چچا بھتیجا قتل، ناراض بیوی زخمی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے اسلام پور میں ایلیٹ فورس کے اہلکار نے گھر آئے جرگہ پر فائرنگ کرکے چچابھتیجے کو قتل کردیا جبکہ اس کی ناراض بیوی شدید زخمی ہوگئی ۔ مقتولین میں پولیس اہلکار سرفراز اوراس کا بھتیجا ڈاکٹر عمران نے ملزم شوکت کی ناراض بیوی خاتون پولیس اہلکار خارونئی کو لیکر جرگہ کے لئے آئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات بادشاہ حضرت خان کے مطابق واقعہ تھانہ سیدوشریف کی حدودمیں واقع علاقہ اسلام پور میں پیش آیا ۔ جہاں پر پولیس اہلکار شوکت ولد خان جان نے گھر آئے ہوئے جرگہ پر فائرکھول دیا ۔ جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سرفرازولد محمدزرین سکنہ بازخیلہ مٹہ تحصیل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کے بھتیجا ڈاکٹر عمران اور اس کی اہلیہ مسماۃ خارونئی زخمی ہوگئے ۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سیدوٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں پر ڈاکٹر عمران بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کی پولیس سپاہی بیوی خارونئی نے اپنے شوہر سے علحیدگی اختیار کرکے باز خیلہ مٹہ تحصیل میں سکونت اختیار کرلی تھی ۔ مقتولین خاتون سپاہی کے ہمراہ جرگہ کیلئے آئے تھے کہ اس دوران فریقین کے مابین جرگہ میں تکرار ہوئی ۔ جس پر ملزم شوکت نے ان پر فائرنگ کردی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button