صحت کی سہولیات کی فراہمی، نجی سیکٹر کا کردار اہم، ڈاکٹر ارشاد روغانی

Spread the love

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ صوبہ خیبر پختون خوا ڈاکٹر ارشاد علی روغانی نے کہا ہے  کہ صحت کے شعبے میں نجی سیکٹر اہم کردار ادا کر رہا ہے،صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت تالاش میں الشفا میڈیکل سینٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان،پرنسپل افتاب عالم خان،چیف ایگزیکٹو افیسر نیاز بادشاہ،وہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،ملک شفیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ شمشی خان ہسپتال کو کیٹیگری ڈی سے جلد کیٹیگری سی تک اپگریڈ کر دیا جائے گا،تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں،تیمرگرہ میڈیکل کالج میں پرنسپل کی تعیناتی کے بعد جلد کلاسز کا اغاز ہوگا جس سے صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلی ائے گی،انہوں نے زیارت تالاش میں شفا میڈیکل سینٹر کے نام سے نجی مرکز میں صحت کی بنیادی سہولیات شروع کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ صوبائی حکومت نجی سیکٹر کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی جاری رکھے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button