دیر لوئر: کاشتکار 25 نومبر تک سرٹیفائیڈ گندم کا بیج محکمہ زراعت سے لیں، سجاد حسین

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) زمیندار ،کسان اور کاشت کار حضرات فصل ربی سیزن کے مطابق اوپن مارکیٹ کے بجائے گندم کی سرٹیفائیڈ تخم محکمہ زراعت کے علاقائی دفاتر سے خرید کر 25نومبر تک بویا جائے ۔سجاد حسین
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت وشعبہ توسیع دیر لوئر سجاد حسین نے میڈیا کے نمائندے کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کیا ۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت و شعبہ توسیع دیر لوئر سجاد حسین نے مزید کہا کہ صوبہ پختونخوا اور خصوصاً ضلع لوئر دیر میں آج کل گندم کی کاشت کیلئے کھیتوں میں موزون وتر موجود ہے ۔اور مزید بارشوں کے بھی امکانات ہیں ۔لہذا زمینداروں کو چاہئیے کہ وہ تصدیق شدہ گندم کے کاشت کے ساتھ فاسفورسی کھاد کا استعمال کیا جائے اور بعد میں نائٹروجن کھاد فصل کو تین پتوں کے دوران دیاجائے۔ گندم کے بیج کیساتھ ٹرائی کو ڈرما نامی پنجائی اورگرین سائل کا استعمال کیا جائے ۔کیونکہ اس میں فصل کیلئے فائیدہ مند جراثیم موجود ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ گندم کی فصل کی کاشت 25 نومبر تک کیا جائے ۔اگر کسی وجوہات کی بنا دیر ہو جائے تو 7دسمبر تک گندم کی کاشت کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔تین پتوں سے پہلے پہلے ہر قسم کی نقصان دہ جڑی بوٹیوں سے نجات کیلئے جراثیم کش ادویات کا سپرے کرنا چاہئے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا ضلع بھر کے ساتھ مقامات چکدرہ ،تالاش،تیمرگرہ ،خال،میدان،
ثمر باغ میں ہمارے زرعی دفاتر موجود ہیں ۔انہی متعلقہ دفاتر سے گھر کے دہلیز پر تصدیق شدہ گندم کی مختلف اقسام کے تخم حاصل کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button