دیر بالا: زراعت شماری کی تیاری کے لیے اہم میٹنگ، دسمبر میں آغاز کا فیصلہ

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) پاکستان ادارہ شماریات کے زیر اہتمام زراعت شماری کی تیاری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیر بالا کے زیر صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ فلائنگ عمر بن ریاض ، پاکستان ادارہ شماریات اسلام آباد وحید اللہ شماریاتی آفیسر ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر احسان اللہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر حسن خان محکمہ زراعت کے نمائندوں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ڈیجیٹل زراعت شماری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق یہ شماری دسمبر سے جنوری 2025 تک منعقد ہوگی۔
اس دوران شمار کنندگان اور ان کے سپروائزر گھر گھر جاکر زراعت شماری کا کام انجام دیں گے۔ اس اہم کام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے 15 تا 17 نومبر تک شمار کنندگان اور سپروائزر کو خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے میٹنگ کے دوران مختلف سوالات کیے اور زراعت شماری کے عمل میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت شماری نہایت اہم ہے کیونکہ اس سے ضلع کی زراعتی پیداوار اور وسائل کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا، جو مستقبل کی منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوگا ڈپٹی کمشنر صاحب نے زراعت شماری 2024کے ورکنگ پلان کااور ٹیبلیٹس ڈیوائسس کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحب کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت پر زراعت شماری شروع کرنے کے لیے ہر مکمن اقدام اٹھائے جائیں تاکہ تمام متعلقہ محکمہ جات بہتر کوارڈینیشن کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button