جماعت اسلامی سوات کا اجلاس، عوام کو ظالمانہ نظام کے خلاف منظم کرنے کی اپیل

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ )جما عت اسلامی ضلع سوات کا ضلعی شوری کا ایک اہم اجلاس جما ست اسلامی کے دفتر مینگورہ میں منعقد ہو ا ۔اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر حمید الحق نے کی۔اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے امیر جما عت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بد امنی ،بے روزگا ری ،معاشی بد حالی کی ایک سرکش جا ری ہے ۔خیبر پختونخوا اور بلو چستان میں مو ت کا رقص جاری ہے۔روزانہ کی بنیا د پر قتل و غارت ،بم دھماکے ،ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری ہو رہی ہے ۔سٹریٹ کرائمز میں اضا فہ ہو ا ہے لیکن حکمران طبقہ اپنی اپنی حکومت بچا نے ، اپنی دنیو ی مفادات کو تحفظ دینے کے لیے ہر قسم حربے استعمال کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2 فیصد اشرافیہ بد معاشیہ بن کر عوام کے بنیا دی حقوق سلب کر رہے ہیں۔26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پا کستان کے آئین کیساتھ کھلواڑ کھیلا گیا۔اسٹبلشمنٹ ،عدلیہ فریق بن کر عوام کے خلا ف فیصلے کر رہے ہیں۔نو کر شاہی اپنی مراعات میں اضافہ کر کے عوام کے زخمو ں پر نمک پا شی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کے نتیجے میں بننے والی حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں۔حمید الحق نے کہا کہ عوام اس ظا لمانہ نظام کے خلا ف اٹھ کھڑے ہو ں۔پاکستان میں ایک اسلامی فلا حی ریاست کے بنانے کے لیےجما عت اسلامی ک اساتھ دے دیں۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ پاکستان میں ایک پر امن اسلامی فلا حی اور ترقی یا فتہ ریاست بنانے کے لیے عوام کے پاس جائیں ۔عوام کو منظم کریں۔ممبر سازی مہم کو تیز کریں اور نوجوانوں کو اپنے قافلے میں شامل کرین۔جماعت اسلامی ضلع سوات کے اجلا س سے نا ئب امراء ڈاکٹر فضل سبحان ، اختر علی خان ، حبیب اللہ ثاقب نے بھی خطا ب کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button