سوات یونیورسٹی میں روایتی قوانین پر عصری فقہی سیمینار کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات یونیورسٹی کے شعبہ قانون و شریعت نے "روایتی قوانین میں عصری فقہی نقطہ نظر” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد فقہ میں جدید نقطہ نظر اور روایتی قوانین میں ان کے اطلاق کو تلاش کرنا تھا۔معروف سینئر قانون دان فرید اللہ ایڈووکیٹ نے ایک جامع لیکچر دیا، جس میں عصری فقہ کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ شعبہ قانون و شریعت کے چیئرمین ڈاکٹر لطف اللہ اور فیکلٹی ممبران نے ایڈوکیٹ فرید اللہ کا سیمینار میں گراں قدر تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔رجسٹرار امتیاز علی نے ایڈووکیٹ فرید اللہ کو ان کی مہارت اور تعلیمی فضیلت کو فروغ دینے کے عزم کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شیلڈ پیش کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے سیمینار کے انعقاد پر شعبہ قانون و شریعہ کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button