سوات(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر لائیوسٹاک، فشریز و صدر پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن فضل حکیم خان یوسفزئی مینگورہ سے قائد عمران خان کی حتمی کال پر اسلام آباد میں پرامن احتجاج میں شرکت کیلئے ہزاروں کے تعداد میں کارکنوں کی قیادت کرتے ہوئے روانہ ہوئے روانگی کے موقع پر قائد عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور، صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی اور پی ٹی آئی کے حق میں کارکنان نے پرجوش نعرہ بازی کی، فضل حکیم خان یوسفزئی تاریخی قافلے کی قیادت کرتے ہوئے خود فرنٹ لائن پر روانہ ہوئے چکدرہ انٹرچینج کے مقام پر جب پہنچے تو وہاں پر موجود ملاکنڈ ڈویژن بھر کے اضلاع سے آئے ہوئے قافلوں نے ان کا استقبال کیا وہاں پر موجود بڑے قافلے سے صوبائی وزیر نے مختصر خطاب بھی کیا صوبائی وزیر نے کارکنان کو واضح کیا کہ ہم نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا کے قیادت میں پرامن اور منظم طریقے سے ہر حال میں اسلام آباد ڈی چوک پہچنا ہے اور قائد عمران خان کی ہدایت کے مطابق مطالبات تسلیم ہونے تک وہاں پر دھرنے پر بیٹھنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کشتیاں جلا کر نکلے ہیں کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا اب تو یا آر ہوگی یا پار خطاب کے بعد چکدرہ سے بڑا قافلہ صوابی انٹر چینج کیلئے فضل حکیم خان یوسفزئی کی قیادت میں روانہ ہوا جبکہ صوابی کے مقام پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے تاریخی بڑے قافلے میں ضم ہوا، اس موقع پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سلیم الرحمان، چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈوکیٹ، سٹی میئر شاہد علی خان اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے ملک کی حقیقی آزادی کیلئے عوام میدان میں نکلی ہیں انشاء اللہ کامیابی تک واپس نہیں لوٹے گےانہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ملاکنڈ ڈویژن سے ہزاروں کے تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان، اور پی ٹی آئی و عمران خان سے محبت رکھنے والے عوام اس احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح ملاکنڈ ڈویژن کی غیور عوام بھی اپنے ہر دلعزیز لیڈر قائد عمران خان کی جلد سے جلد اور بحفاظت رہائی، عدلیہ کی خودمختاری، حقیقی آزادی، ملک میں بدترین مہنگائی کے خاتمے اور فارم 47 کی جعلی حکومت کے خاتمے کیلئے ہر قسم قربانی کیلئے تیار ہیں کپتان کی پکار پر ہم اپنی منزل تک سفر ضرور کرینگے اور ہر قسم رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرینگے پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے اور یہ حق کوئی ہم سے نہیں چھین سکتا، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک اور قوم کی بہتر مستقبل کیلئے بے گناہ قید ہے ان کا گناہ صرف اتنا ہے کہ وہ طاقتور اور کمزور کیلئے ایک قانون لانا چاہتے ہیں احتجاجی مظاہرے میں عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں اور سوشل میڈیا کے اسیر کارکنان کی رہائی کا مطالبہ سر فہرست ہے جبکہ دیگر مطالبات جس میں 26ویں ترمیم کا خاتمہ، جمہوریت اور آئین کی بحالی، مینڈیٹ کی واپسی شامل ہیں یہ تمام مطالبات مانے نہیں جاتے تب تک گھروں کو واپس نہیں لوٹے گے فائنل کال جعلی وفاقی حکومت سے خاتمہ ثابت ہوگا جبکہ جعلی وفاقی حکومت کچھ بھی کرے اس کا آخری وقت آن پہنچا ہے۔