
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں منگلور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بھٹی پکڑی اور موقع سے 170 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او تھانہ منگلوررحیم خان کے مطابق پولیس نے دو ملزمان دلبر خان ساکن مینگورہ اور رفیع اللہ ساکن منگلور کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان ایک گھر کے اندر دیسی شراب بنا رہے تھے۔ تھانہ منگلور پولیس نے آلات کشیدہ کاری بھ برآمد کرلئے ہیں ۔