
باجوڑ: پولیو ٹیم پر حملے میں رابطہ کار ڈاکٹر اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں نامعلوم افراد نے موٹر کار پر فائرنگ کردی
جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالرحمان اور ایک پولیس اہلکار الیاس شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 باجوڑ کو کال موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی
اور زخمیوں کو ایمبولینس میں طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال پہنچایا۔
خار کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔