ثمرباغ: خصوصی افراد کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، ثمرباغ کی ٹیم کی فتح

Spread the love

وزیر اعلی خیبر پختونخوا جناب علی امین خان گنڈا پور کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت سپیشل پرسنز کے لئے معزور افراد کے عالمی دن ( 3 دسمبر) کے حوالے سے ثمرباغ میں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے وہیل چئیر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد۔

ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ثمرباگ جناب ذیشان نجیب اور ضلعی سپورٹس آفیسر جناب اعجاز احمد نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل سپورٹس کمپلیکس ثمرباغ میں تیمرگرہ اور ثمرباغ کے خصوصی افراد کے دوستانہ میچ کا آغاز کیا۔
۔ دلچسپ مقابلے کے بعد ثمرباغ سپیشل کرکٹ ٹیم نے تیمرگرہ صدا فاونڈیشن کرکٹ ٹیم کو 3 رنز سے شکست دی۔
۔ اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب ذیشان نجیب اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب اعجاز احمد مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے خصوصی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔
۔ مستقبل میں بھی خصوصی افراد کے لئے ایونٹس، ای۔ کامرس ، کمپوٹر شارٹ کورسز کا انقاد کیا جائے گا۔ خصوصی افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ان کے فلاح و بہبود کے لئے صوبائی حکومت اقدامات کررہے ہیں۔
تماشائیوں اور خصوصی کھلاڑیوں نے اس تقریب پر ضلعی انتظامیہ اور ضلعی سپورٹس آفسر کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button