سوات: محمد علی کی ارباب شہزاد سے ملاقات، نیا نرسنگ کالج منصوبہ پیش

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی کی سابق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا جناب ارباب شہزاد سے اہم ملاقات ، جس میں اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ارباب شہزادکا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا بہت نزدیکی تعلق ایک کامیاب اور مثالی ادارے، خپل کور فاؤنڈیشن، سے ہے۔ ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن محمد علی نے ارباب شہزاد کو نئے منصوبے خپل کور نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کالج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ خپل کور فاؤنڈیشن کا یہ عظیم منصوبہ، شفا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ انٹرن شپ اور ٹیکنیکل اسسٹنس کے لیے اشتراک کے ذریعے ادارے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،یاد رہے ارباب شہزاد نے ابتدا سے ہی خپل کور فاونڈیشن کی خدمت کی ہے اور وہ اس ادارے کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔ خپل کور فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپس مکان باغ، جس پر اب ایک شاندار عمارت قائم ہے، کی تعمیر کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کی سرکاری زمین حاصل کرنے میں ارباب شہزاد کی کوششوں کا کلیدی کردار رہا۔ ان کی حمایت ابتدا سے لے کر آج تک مختلف مواقع پر ادارے کے ساتھ رہی ہے۔
….

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button