عمران خان ڈکٹیٹر ہے وہ ملک میں صدارتی نظام لانے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے تھے پرویز خٹک

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کےچئیرمین پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان ڈکٹیٹر ہے وہ ملک میں صدارتی نظام لانے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے تھے مگر میں نے ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دیا۔ جو لیڈر صرف اپنی ذات کے علاوہ کسی کو نہیں مانتے وہ ملک وقوم کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع ملاکنڈ کےتحصیل تھانہ بائزئی میں شمولتی جلسہ سے حطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضعلی رہنما محمد اکرام خان اور ذیشان خان ایڈووکیٹ الہ ڈھنڈ ڈھیری کے سماجی رہنما غفران خان انجمن تاجران کے بٹ خیلہ کے صدر زوارخان اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پاکسان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیاتقریب سے سابقہ وزیراعلی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے وائس چیئرمین محمود خان سابقہ ایم پی اے نادیہ شیر خان اکرام خان ذیشان خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا پرویز خٹک کاکہناتھا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ہمیں اور عوام کو دھوکہ دیا ان کے قول وفعل میں تضاد تھا نیا پاکستان صرف ٹوپی ڈرامہ تھا جو بری طرح ناکام ہوگیا پرویز خٹک کا مزیر کہنا تھا کہ مولانا کی اسلام اسلام آباد کیلئے ہے انشاءاللہ اپنی مثالی کارکردگی کی بنیاد پر صوبے میں حکومت بنائنگے انہوں نے یہ بھی کہاکہ پی ڈی ایم کی ایک سالہ حکومت لوٹ مار پر مبنی تھی آئندہ پی ڈی ایم کہیں پر بھی سیٹ جیت نہیں سکے گی انہوں نے عوام کو واضح کیا کہ آئندہ ان لوگوں کا انتخاب کریں جو صوبے سے مخلص ہیں شمولتی جلسے سے سابقہ وزیر اعلی اور پاکستان تحریک انصاف پارلمنٹیرین کے وائس چیئرمین محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خواہ کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں اسٹیبلشمنٹ ہر کسی کے پیچھے ہےپاکستان اداروں کی وجہ سے قائم ہےسوات کی بدآمنی اسٹبلشمنٹ کی کوششوں سے ختم ہوئی تمام سیاسی جماعتیں ہم سے خوف محسوس کررہے ہیں پی ڈی ایم نے ملک میں کرپشن کے بازار کو گرم کیاروٹی کپڑا اور مکان سمیت کوئی نعرہ نہیں چلے گاعوام اور صوبے کی خدمت کرینگے گےہم نے صحت کارڈ کسان کارڈ متعارف کرایاپرویز خٹک آئندہ وزیر آعلی ہونگےفلسطین کی حالت پر مسلم ممالک کی خاموشی شرمناک ہےمسلم دنیا فلسطین میں نسل کشی روکنے کیلئے کردار ادا کریں تقریب سے سابقہ ایم پی اے نادیہ شیرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت سختی برداشت کی ہے پی ٹی آئی ایک دہشت گردوں کی طرح ملک پر حملہ کیاتو ہم اس جواب ضرور دینگے پاکستانتحریک انصاف پارلمنٹرین کی بیناد اس وجہ سے رکھی کہ ہم عوام کی خدمت کےلئے ائے تھے انتشار کےلئے نہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم لوٹے تھے تو پی ٹی آئی کے ساتھ نہ کھڑے نہ ہوتے یہ ملک پرویز خٹک اور محمود کی قیادت میں اگے بڑھے گا اور اس ملک کے خاطر ہمیں لڑنا ہوگااس موقع پر ملاکنڈانتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھےاور اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سیمع باچہ مختلف تھانوں کے پوسٹ کمانڈرزاور لیویر کی بھاری نفری کے ہمراہ موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button