
لوئیر دیر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل پروفیسرسیف اللہ خالد نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار، جو دنیا بھر میں حقوقِ انسانی کے تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم سے غافل نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ ایک سال سے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت جاری ہے اور عالمی طاقتیں اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔؎پروفیسرسیف اللہ خالد نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دنیا بھر میں اس معاملے پر خاطر خواہ عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مظلوم مسلمانوں کی حمایت صرف مذہبی یا اخلاقی فریضہ نہیں بلکہ یہ انسانیت کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر سطح پر ان کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ ہم نہ صرف ان مظلوموں کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے بلکہ عالمی فورمز پر بھی ان کے حق میں آواز بلند کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں اور انصاف پسند اقوام سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں متحد ہوں اور اس ظلم کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ انصاف اور انسانیت کا بول بالا ہو سکے ا نہوں نے کہا ٹرمپ مظلوم فلسطینیوں کو دھمکیاں دے رھا جو بہت بڑا ظلم ھیاورپاکستان میں میزائل بنانے والوں پر پابندیاں لگا رھا ھے ھم امریکی اعلان کی بھرپور مذمت کرتے ھیں پروفیسرسیف اللہ خالد نے تیمرگرہ یکجہتی فلسطین کانفرنس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا انکے علاؤہ محمد یاسین شیخ عارف اللہ اور عبدالغفارمنصور نے بھی خطاب کیا