محمد اسحٰق کی 37 سالہ تدریسی خدمات کا اختتام، الوداعی تقریب میں خراج تحسین

Spread the love

تیمرگرہ: گورنمنٹ مڈل سکول گوسم کے معزز استاد محمد اسحٰق نے 37 سال کی طویل خدمات کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ اختیار کر لی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی تربیت کے لیے وقف کر دی۔

محمد اسحٰق نے 1986 میں بطور ٹیچر اپنے پیشے کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت سینکڑوں طلبہ کو تعلیم سے روشناس کرایا۔ ان کے شاگردوں میں سے کئی آج اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔

الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خزانہ بشیر احمد نے کہا کہ "محمد اسحٰق نے ہمیشہ اپنے فرائض کو انتہائی ذمہ داری سے نبھایا۔ وہ نہ صرف ایک بہترین استاد تھے بلکہ ایک اچھے انسان بھی تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”
قبل ازیں الوداعی تقریب سے ریٹائرڈ ہیڈماسٹر دلاور خان، سکول ٹیچر لائق شاہ، ٹیچر ابرار عالم، ٹیچر میاں عمر اور سکول طلباء نے اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے ٹیچر محمد اسحٰق کے تدریسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،
الوداعی تقریب میں سکول کے تمام اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنے پیارے استاد کے لیے نغمے پیش کیے اور ان کی خدمات کو سراہا۔ محمد اسحٰق صاحب کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اپنے الوداعی خطاب میں محمد اسحٰق صاحب نے کہا کہ "میں نے اپنی پوری زندگی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کر دی۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے اتنے سالوں تک اس مقدس پیشے سے وابستہ رہ کر خدمت کا موقع پایا۔”

الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ محمد اسحٰق کی ریٹائرمنٹ سے سکول میں ایک قابل استاد کی کمی محسوس کی جائے گی، لیکن ان کی سیکھائی ہوئی باتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

اس موقع پر محمد اسحٰق اب اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کیساتھ کیساتھ مستقبل میں نئی نسل کی رہنمائی کے لیے مشاورتی خدمات جاری رکھنے کی عزم کا اظہار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button