
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ جناب علی امین گنڈا پور عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنردیر پائین جناب محمدعارف خان کے ھدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین جناب بشیر خان کے زیر صدارت اقلیتوں کے مسائل کے حوالے سے ضلعی بین المذاہیب میٹنگ منعقد ھوا۔
میٹینگ میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (مردانہ)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر(زنانہ) کے نمائندگان ضلعی خطیب
اقلیتی برادری میں سے مسیحی برادری کے سب ڈویژن تیمرگرہ اور سب ڈویژن ادینزیئ سے نمائندگان نے اور ہندوں برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان نے کہا کہ دیر پائین میں اقلیتی برادری کو قانون کے مطابق ان کا جائز اور قانونی حقوق دیا جائے گا۔
اسلام اور آئین پاکستان اقلیتوں کو ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ھے۔کیونکہ مذہیب،ذات،اور مسلک سے بالاتر ہر پاکستانی شہری کے حقوق برابر ھے۔
صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے.
صوبائی حکومت کے ھدایات کی روشنی ضلعی انتظامیہ دیر پائین تمام اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کو ہر لحاظ سے یقینی بنائے جائیگی۔