ممتاز شاعر رحمت شاہ سائل کے اعزاز میں پروقار تقریب

تحریر : سارہ خان

Spread the love

پشتو لٹریری سوسائٹی اسلام آباد کے تمام دوستوں نے "جنید شریف بنسٹ” کے تعاون سے منعقدہ پر وقار علمی ادبی تقریب میں پشتونوں کے قومی شاعر رحمت شاہ سائل کو ” ایوارڈ” کے ساتھ مبلغ تین لاکھ نقد دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ چارسدہ ادبی تحریک کے صدر طیب اللہ خان نے اس پرقار تقریب کا کیا تھا جس میں راولپنڈی ، اسلام آباد میں مقیم پختون شعراء ، ادباء کے ساتھ چارسدہ ، مردان ، چارسدہ ، ملاکنڈ ، کرک، پاڑہ چنار ، کوئٹہ ، لورائی اور اسلام آباد میں مقیم افغان شعراء ادیبوں نے بھی شرکت کی ، اس تقریب کی صدارت استاد فیض الوھاب فیض نے کی جبکہ مہمان خصوصی جناب رحمت شاہ سائل کے ساتھ ڈاکٹر حنیف خلیل، ڈاکٹر علی کمیل قزلباش ، اقبال کوثر، فضل سبحان عابد بھی اسٹیج پر تشریف فرما تھے نظامت کے فرائض جناب طیب اللّہ خان اور جناب سلیمان کامل نے ادا کیے ، مندرجہ بالا شخصیات کے ساتھ رازق فھیم، عارف تبسم ، پروفیسر گوہر نوید، الیاس کاموال ، نعیم توری، حسین مومند، ابوذر باچا، اقبال حسین افکار، راشد خٹک، احساس خٹک، صدیق رضا، وقار علی شاہ دریاب، خورشید ابن لبید، محمد اجمل صادق نے جناب رحمت شاہ سائل کی تخلیقات میں فکری و فنی محاسن بیان کیے انہوں نے کہا کہ جناب رحمت شاہ سائل ہمہ جہت شاعر و ادیب ہے جناب سائل نے کمال کی شاعری کے ساتھ بامقصد کہانیاں لکھیں مقررین نے کہا کہ رحمت سائل کی شاعری میں قومی امنگوں کی ترجمانی ہے جناب سائل نے اپنے تخلیقات میں پختون قوم کی نفسیات سمویا ہے اور جذبات احساسات ترجمانی ہے ، مقررین نے اکادمی ادبیات پاکستان مطالبہ کیا کہ جناب رحمت شاہ سائل کو کمال فن ایوارڈ سے نوازا جاۓ، مقررہن میں سے بعض نے جناب سائل کو منظوم خراج تحسین کیا اور کئ نے سائل کے غزلوں ترنم سے پیش کیا اس موقعہ ” جنید جمشید بنسٹ کا ارسال کردہ ایوارڈ نقد رقم جناب اقبال حسین افکار، جناب راشد خٹک جناب فضل سبحان عابد، اقبال کوثر اور طیب اللہ خان طیب کے ہاتھوں محترم رحمت شاہ سائل کو پیش کیا ۔ پشتو لٹریری سوسائٹی اسلام آباد کے ہاتھوں سلامی دی گئی۔ فنانس سیکرٹری جناب وقار علی شاہ دریاب اور اراکین مجلس عاملہ جناب خورشید ابن لبید اور جناب احساس خٹک نے بھی شرکت کی اور سیال صاحب کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقريب کے آخر میں صاحبِ صدر استاد فیض الوہاب فیض ، اقبال حسین افکار، اقبال کوثر ، فضل سبحان عابد اور راشد خٹک کے ہاتھوں جناب رحمت شاہ سائل کو جنید شریف بنسٹ کا ارسال کیا ہوا ایوارڈ اور ایوارڈ کے ساتھ منسلک رقم پیش کیا بعد ازاں مہمان خصوصی رحمت شاہ سائل نے جنید شریف بنسٹ اور طیب اللّہ خان شکریہ کہ انہوں نے میرا پزیرائی کی رحمت شاہ سائل نے کہا اس تقریب میں شریک احباب کا بھی انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری شخصیت ،فن پر سیر حاصل گفتگو کی اور منظوم خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کے احتتام پر ممتاز ہنر مند جناب نعیم توری نے جناب رحمت شاہ سائل، فضل سبحان عابد، راشد خٹک اور طیب اللّہ خان کے غزلیں ہارمونیم کے ساتھ پیش کرکے سامعین سے بے دریغ داد حاصل کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button