
سوات(بیورورپورٹ)ڈی ایچ او سوات ڈاکٹرمحمدسلیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت اورمحکمہ خوراک کی ٹیم کے ساتھ مینگورہ بائی پاس پر ایک ہوٹل میں جو ناروا سلوک کیا گیا ہے اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جاۓگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ کیا اس موقع پرحاجی شیر محمد خان،تحصیل سینیٹری اینڈ فوڈانسپکٹر ثنااللہ خان،سینیٹری پٹرول پرویز خان اور دیگربھی موجود تھے۔ڈاکٹرمحمدسلیم خان نے کہا کہ میری ہدایت پر ٹیم نے جاکر چیکنگ کی ہے اور اس دوران ایک ہوٹل میں ہماری ٹیم کی تضحیک کی گئی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔اس سلسلے میں ڈی پی او سوات کو رپورٹ ارسال کی ہے جس پر کاررواٸی کی جاۓگی۔۔انہوں نے ہوٹل ملکان پر زور دیا کہ وہ اپنے ہوٹلوں میں صاف اور تازہ کھانوں کی عوام اور سیاحوں پرفروخت یقینی بناۓ تاکہ عوام بیماریوں سے مزید بچ سکے۔