13ویں کالام سنو جیپ ریس اختتام پذیر، مشال اور بابر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی وادی کالام میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور فرنٹیئرفور بائی فور کلب کے زیر اہتمام 13ویں کالام سنو جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی ۔وادی کالام کے شاہی گراونڈ پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، فرنٹیئر فور بائی فور کلب اور پاک آرمی کا تعاون سے منعقدہ جیپ ریس کا دنگل اتوار کے روز سجا ۔ ریس میں مرد ڈرائیورز کیساتھ ساتھ خواتین ڈرائیور زبھی شریک ہوئیں۔ خواتین کیٹیگری میں مشال نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔کیٹیگری اے میں بابر خان نے پہلی ، باچا خان نے دوسری اور ڈاکٹر طاہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کیٹیگری بی میں یاسین نے پہلی ، محمد سید نے دوسری اور وقاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ڈاکٹر امجد علی تھے ۔ جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ جیپ ریس دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی کالام کا رخ کیاتھا جبکہ مقامی باشندے بھی جیپ ریس سے خوب محظوظ ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button