باجوڑ(نمائندہ خصوصی) قبائلی رہنما ملک سلطان زیب کی گاڑی پر دھماکہ دھماکے میں قبائلی رہنما بال بال بچے۔ تحصیل ماموند کے علاقے لرخلوزو میں قبائلی رہنما ملک سلطان زیب کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد ہیڈ کواٹر ہسپتال خار میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کردی گء ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ملک سلطان زیب باجوڑ کے معروف قبائلی رہنما ہے، ان کا شمار باجوڑ کے سرکردہ قبائلی مشران میں ہوتا ہے۔