پشاور پریس کلب کے نائب صدر عرفان خان کے خلاف تحریک استحقاق کی مذمت

Spread the love

لویردیر)
ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ نے وزیر قانون خیبر پختونخوا کی طرف سے سنئیر صحافی اور پشاور پریس کلب کے نائب صدر عرفان خان کیخلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان خان کا شمار خیبر پختونخوا کے بہترین اور قابل صحافیوں میں ہوتا ہے، ایک پیشہ ور صحافی ہونے کے ناطے عرفان خان بغیر تحقیق کوئی تجزیہ کرتے ہیں نہ ہی کوئی خبر دیتے ہیں،ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کیطرف سے جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں اسماعیل انجم، رحمت اللہ سواتی، نواب بادشاہ، سید امجد علی شاہ، عبداللہ مدنی، حنیف اللہ ،احسان اللہ شاکر و دیگر نے کہا ہےکہ عرفان خان ایک مستند صحافی ہیں اگر انہوں نے اپنے وی لاگ میں کوئی دعویٰ کیا ہے تو ضرور انہوں نے تحقیق کی ہوگی۔ عرفان خان نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر آفتاب عالم پر مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ صوبائی وزیر نے کرپشن کی ہے۔ تحریک استحقاق میں صحافی عرفان خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے صوبائی وزیر کے مخالفین کی ایماء پر یہ وی لاگ کیا ہے اور مخالفین کے ساتھ ملکر کردار کشی کی ہے جو کہ سراسر غلط بیانی ہے۔ عرفان خان اچھے کردار کے مالک ہیں اور بکنے والا نہیں ہے۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی پر بے جا الزامات لگانے والے وزیر سے باز پرس کر کے تحریک استحقاق واپس لی جائے بصورت دیگر صحافی برادری صوبائی وزیر کے اس فعل کےخلاف شدید احتجاج کےساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ہر قسم کوریج سے بائیکاٹ کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button