دیر: شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری۔
احتجاج میں واڑی کیمپس کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔
مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی گٸ۔ایڈ منیسٹریشن کے سکیل17 سے 19 تک کےتمام ملازمین بھی ہڑتال میں شامل ہوگۓ۔ملازمین نے فیصلہ کیا ہے کہ مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رہیگا۔احتجاج سےآج بھی یونیورسٹی کے تمام دفاتر بند رہے۔ آج سے یونیورسٹی کے تمام گاڑیاں بھی نہیں چلیگی۔یونیورسٹی کے پروو وایس چانسلر عبدالخالق جان اور فنانس سیکرٹری مراد حسین نے مظاہرین سے ملاقات کی۔مظاہرین نے پروو وایس چانسلر اور فنانس ڈایریکٹر کے سامنے اپنے مطالبات رکھے اور انکو ملازمین کے مساٸل سے آگاہ کیا۔ مآس ویلفٸیر ایسوسی ایشن کے صدر خرم مراد نے کہا کہ ہمارے تمام تر مطالبات جاٸز ہے اور ہم اپنے جاٸز مطالبات کیلۓ پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button