ڈی پی او سوات ناصر محمود کی ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ، دفتری کارکردگی پر زور

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات ناصر محمود کی سربراہی میں ڈی پی او آفس میں جملہ ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی ایڈمن کلیم اللہ، اسسٹنٹ ڈی ایس پی لیگل علی رحمٰن سمیت جملہ ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی او سوات نے ہیڈ آ ف برانچز کے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے لہذا دفتری اوقات کار کے پابند رہے، آفس ورک کی بروقت تکمیل کریں، آفس سٹاف کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے، آفیشل ورک میں تاخیر نہ کی جائے۔انہوں نے کہا دفتری کام کے سلسلے میں آنے والے پولیس جوانوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہیں دفتر آنے والے سائلین کے عزت و آبرو کا خیال رکھ انہیں درپیش مسئلہ/مسائل فوری طور پر حل کئیں جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button