
سوات: سمبٹ چوک مٹہ کو کنسٹیبل مشتاق احمد شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا۔
سوات(بیورورپورٹ)ڈی پی او سوات ناصر محمود کی انتھک محنت سے صوبائی گورنمنٹ نے سمبٹ چوک کو کنسٹیبل مشتاق احمد شہید کے نام سے منسوب کردیا۔ ایس پی اپر سوات شوکت خان نے ایس ڈی او مٹہ، ایس ڈی پی او سرکل مٹہ بخت ذادہ اور دیگر پولیس اور شہید کے لواحقین اور معززین علاقہ کے ہمراہ شہید کے نام سے منسوب بورڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایس پی اپر سوات شوکت نے کہا کہ آئندہ اس چوک کو کنسٹیبل مشتاق احمد شہید کے نام سے لکھا جائیگا، انھوں نے کہا شہداء ہمارا فخر ہیں ہم ان عظیم اور بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جنہوں نے ہمیشہ ملک میں امن و استحکام لانے میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانہ پیش کیں ہے۔