ٹانک پولیس کی منشیات کے خلاف مہم

Spread the love

ٹانک پولیس کی جرائم کی بیخ کنی کے سلسلے میں منشیات کیخلاف مؤثر مہم جاری، 21 منشیات کے عادی افراد بحالی کی غرض سے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ

تفصیلات کے مطابق ٹانک پولیس نے جرائم کے بیخ کنی کے سلسلے میں منشیات کی روک تھام کے لیے جاری مہم کو مؤثر بنانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک اسلم نواز خان کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 21 منشیات کے عادی افراد کو بحالی کی غرض سے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کردیا۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر شیر افضل خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیع اللّٰہ خان کی قیادت میں خصوصی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے تحت ان افراد کو بحالی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا۔
ڈی پی او ٹانک اسلم نواز خان نے اس موقع پر کہا کہ ٹانک پولیس عوام کے جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ جرائم کی بیخ کنی اور سماجی برائیوں کے سدباب کے لیے منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔
ٹانک پولیس عوام کے تعاون سے شہر میں امن و امان کے قیام اور منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس قومی مشن میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button