
ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر)تحصیل ثمرباغ میں رمضان المبارک کے سلسلے میں صفائی مہم کا آغاز ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر تحصیل ثمرباغ میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر تین ہفتے پر مشتمل خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کے عملے اور سینیٹیشن سٹاف جسکےساتھ ٹی ایم او ثمرباغ اور تحصیل چئیرمین سعیداحمد باچا نے بھی موجودتھےنے دارالسلام کالونی میں صفائی مہم جاری رکھا۔ انہوں نےکہاکہ اس مہم کےدوران مختلف نالیوں اور گلی کوچو کو صاف کیا کیا جائے گا، جس میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر صاف کرنے، بند نالوں کو کھولنے اور عوامی مقامات کی صفائی شامل ہے۔ ٹی ایم او اور تحصیل چئیرمین نے ثمرباغ کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں تعاون کریں اور علاقے کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سعیداحمدباچانےکہاکہ یہ مہم رمضان المبارک کے دوران عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے جاری رہے گی، تاکہ عبادات اور دیگر سرگرمیاں خوشگوار ماحول میں انجام دی جا سکیں۔