سوات: چپریال میں ڈی پی او کی نگرانی میں سپیشل سرچ آپریشن

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت کی نگرانی میں تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں سرچ آپریشن کیا گیا، سپیشل سرچ آپریشن میں ڈی پی او سوات باد شاہ حضرت کے ہمراہ ایس پی اپر سوات شوکت علی خان، ڈی ایس پی سرکل مٹہ انور خان ، ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ بخت زادہ خان ، ایس ایچ اُو تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال محمد آیاز، ایس ایچ اُو تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان، ایس ایچ اُو تھانہ گوالیرئی اسلام جان خان سمیت سی ٹی دی ، ڈی ایس بی، ایلیٹ اور آپریشن پولیس نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن تھانہ چپریال کے علاقے سر بانڈہ، شارو، کنڈؤگے ودیگر مضافات میں کیا گیا، سپیشل سرچ آپریشن کا ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے خود نگرانی کی اور پولیس افسران و جوانوں کے ہمراہ رہ کر تھانہ چپریال کے مضافاتی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف حصہ لیا۔ اس موقع پرڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے پولیس افسران و جوانوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سپیشل سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button