
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب علی امین خان گنڈاپور صاحب کے ( گوڈ گورننس عوامی ایجنڈا کے تحت) ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین جناب بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ / شجر کاری مہم۔
۔ اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے عملی نفاذ اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ثمرباغ کا اچانک دورہ کیا ۔ اس دوران ڈاکٹرز کے غیر موجودگی و صفائی کے ابتر صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ کو سخت احکامات جاری کر دی گئی اور بتایا کہ تمام طبی عملہ ڈیوٹی اوقات کی پابندی کو یقینی بنائیں ۔ سرکاری ڈیوٹی میں کوتاہی اور طبی عملے کی غیر
وجودگی یا دیر سے ڈیوٹی پر آنے والے عملہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔
۔ ہسپتال ان انچارج کو ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس سٹاف کی حاضریاں یقینی بنانے ، ادویات کی فراہمی ، طبی آلات کی چیکینگ اور ہسپتال کے صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ سٹاف کی نگرانی کی جائے۔
۔ ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے محکمہ فارسٹ کے تعاون سے ثمرباغ میں صدا بہار پودے لگا کر سب ڈویژن ثمرباغ میں ” گرین گروتھ بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو ” کا افتتاح کیا۔
۔ اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا 2024 کے تمام ٹاسک کی خود نگرانی کریں تمام ٹاسک کو بروقت مکمل کی جائے۔ عمل در آمد نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔