
دیر واڑی(شیخ ابو سعید)
چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ندیم اسلم چوہدری کا ضلع دیر بالا کمراٹ کا دورہ ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے ان کا استقبال کیا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت ترقیاتی کاموں، جنگلات اور کمراٹ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا-ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے کمراٹ میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں، جنگلات اور کمراٹ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے سے چیف سیکرٹری کو تفصیلی بریفینگ دی چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ سخت محنت کریں اور عوام کو بروقت خدمات فراہم کریں۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں اور عوامی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔