دیر قامی پاثون کی تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پرنسپل کی فوری تعیناتی کی ڈیڈ لائن، احتجاج کی دھمکی

Spread the love

لوئیر دیر) دیر قامی پاثون نے تیمرگرہ میڈیکل کالج کی پرنسپل کی تعیناتی کیلئے دس دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فی الفور پرنسپل کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی تو ائندہ لائحہ عمل طے کرنے آل پارٹیز کانفرنس کیساتھ بھر پور احتجاج کریں گے اس حوالے سے دیر قامی پاثون کے سرپرست ملک جہان عالم یوسفزئی نے ضلعی صدر ملک شاہ نسیم خان یوتھ اسمبلی کے چیئرمین قاضی حنیف اللہ کور کمیٹی کے ممبران معراج الحق اور حاجی امیر اعظم کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کثیر المقاصد منصوبہ تیمرگرہ میڈیکل کالج تین بار افتتاح ہونے کے باوجود کلاسوں کااجراء نہ ہوسکا جبکہ مذکورہ منصوبے پر 2ارب 62کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں اور ساتھ ساتھ سینکڑوں ٹیکنیکل سٹاف، پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز تعینات کرکے قومی خزانہ سے کروڑوں روپے ضائع ہورہے ہیں،دیر قامی پاثون کے رہنماؤں کا کہناتھا کہ معلوم ہوا ہے کہ پرنسپل کی عدم تعیناتی میں محکمہ صحت کے بیورو کریسی کا بڑا عمل دخل ہے جو کہ انتہائی قابل تشویش ہے انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے کلاسوں کے اجراء میں ممبران اسمبلی کا کردار مثبت ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز کا بھی مطالبہ ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پرنسپل فی الفور تعینات کرکے امسال کلاسوں کا اجراء یقینی بنائے اس موقع پر دیر قامی پاثون کے رہنماؤں نے دھمکی دی کہ اگر دس دنوں کے اندر اندرپرنسپل کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی تو دیر قامی پاثون ائندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور عوامی احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button