نوشہرہ: نگران وزیر اطلاعات کا خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

Spread the love
نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا منڈوری نظامپور نوشہرہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
نوشہرہ پولیس نے اعلی سطح تحقیقات کا آغاز کردیا
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے منڈوری نظا م پور نوشہرہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نوشہرہ پولیس سربراہ سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے.
نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ناصر محمود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعہ کی تفصیلات طلب کیں اور  اعلیٰ سطح تحقیقات کے احکامات جاری کئے۔
نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے احکامات پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور واقع میں ملوث تین افراد بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
نگران وزیر نے ضلعی پولیس سربراہ کو متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ نے ضلعی پولیس کو ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ نے مزید واضح کیا ہے کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button