بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)انصاف یوتھ ونگ کےضعلی جنرل سکرٹری واحدخان کاچوخیل نے کہا کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد سنگجانی میں ایک عظیم الشان اور تاریخی جلسہ ہوگا جلسے میں ضلع ملاکنڈسےہزاروں کارکنان اور انصاف یوتھ ونگ کے عہدیدار اپنے قائد عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ عمران خان کے چاہنے والے کم نہیں ہیں انشاللہ بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان موجود ہوں گے ان خیالات کا اظیار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ کے ڈپٹی جنرل سکرٹری ادریس خان تحصیل جنرل سکرٹری سمع اللہ تحصل وائس صدر غفران خان اقبال حسین اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کہ 8ستمبر کو اسلام اباد میں ہونے والے جلسہ عمران خان کی رہائی کےلئے اخری کیل ثابت ہوگا عوام جانتیےہے کہ عمران خان پاکستان کے سیاسی معاشی اور دفاعی تحفظ کے ضامن ہیں ادارے اور حکومت سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید کو تحفظ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرکے انکے خلاف درج من گھڑت مقدمات فوری طور پر ختم کریں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے لیڈر عمران خان کی خاطر اسلام آباد سنگجانی جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔