مالاکنڈ: تیز رفتار کار نے راہ چلتے راہگیروں کو کچل ڈالا، چار افراد جاں بحق

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں تیز رفتار کار نے راہ چلتے راہگیروں کو کچل ڈالا، حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے

جبکہ ایک خاتون شدید زخمی، جنہیں بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر خاتون کی حالت تشویشناک ڈرائیورگاڑی چھوڑ کرفرار ہوگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں بائی پاس روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتارموٹرکار نے راہ چلتے راہگیروں اور موٹرسائیکل سوار سمیت چار افراد رحمانی گل ولد غلام محمد سکنہ میزارہ مھدولد عثمان علی سکنہ بٹ خیلہ اور چاند بی بی دخترنصیب راون مروا بی بی دختر نصیب روان بلامیٹ تیمرگرہ موقع ہی پر جان بحق ہوگۓ

جبکہ نیلم زوجہ عثمان سکنہ دین آباد بٹخیلہ شدید زخمی ھوگۓ جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیاگیا

جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں دوسری جانب واقعہ کے بعد ڈرائیورگاڑی چھوڑکر جائے وقوع سے فرار ہوگیا مالاکنڈ لیویز نے ملز م محمد یاسین ولد ناصر نوازسکنہ الہ ڈھنڈ ڈھیری کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے واقعہ کی مذید تفتیش شروع کردی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کیلئے لیویز کی بھاری نفری نے سرچ اپریشن شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button