ٹانک کے حقوق پر شب خون مارا گیا، محمود احمد

Spread the love

ٹانک۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمود احمد خان بیٹنی نے کہا ہے کہ
میرے منظور کردہ منصوبوں پر فوٹو سیشن کرنے والے اپنے ایک ارب کی اے ڈی پی میں کوئی عوامی منصوبہ بتا دیں ایک ارب روپے کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا گیا ہے کمیشن کے عوض ٹانک کے حقوق پر شب خون مارا گیا ہے ان خیالات کا اظہار محمود آحمد خان بیٹنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ضلع ٹانک بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے سورج ڈھلتے ہی شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے اس صورتحال پر اسمبلی فلور پر آواز اٹھانا وقت کی ضرورت یے ان کا کہنا تھا کہ ٹانک کے حقوق کی علم بردار نام نہاد سماجی تنظیمیں بھی اب خاموش کیوں ہے ان کو کیا یہ کرپشن اور نا انصافی نظر نہیں ار ہی ہر مسئلے پر دھرنا دینے والے ایکشن کمیٹی اب کہاں غائب ہو گئی ٹانک کے رہائشی کو منتخب کرنے کا بھاشن دینے والے بھی اب خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایکشن کمیٹی سمیت سب ڈرامے جمعیت علماءاسلام کو ہرانے کے لئے کیے گئے تھے مگر عوام اب یہ کھیل سمجھ چکی ہیں ضلع بھر میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت نے عوام کا جینا حرام کر دیا مگر مجال ہے کہ کسی نے اوفھ تک کی ہو ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماءاسلام ٹانک کے عوام کو کبھی تنہا چھوڑے گی اور عوامی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button