
تالاش (حبیب محمد خٹک سے)لوئر دیر کے علاقہ تالاش بمقام شمشی خان مین شاہراہ چند مہینے قبل تعمیر کرنے کے بعد نکاس آب نہ ہونے کے وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ،اہل علاقہ کے جانب سے فی الفور اصلاح احوال کا مطالبہ ۔۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر دیر کے علاقہ تالاش شمشی خان کے مقام پر چند مہینے قبل نیو تعمیر شدہ کلوٹ نما پل کے قریب مشرق کی جانب پشاور تاچترال مین این سی سی شاہراہ نکاس آب نہ ہونے کے وجہ سے ملحقہ ابادی اور مقامی بازار کے گندہ پانی مسلسل بہنے کی سبب کھنڈرات میں تبدیل ہؤا ہے ۔جہاں بڑے بڑے کھڈے اور پانی کی گھڑے بن چکے ہے ۔ڈرائیور حضرات اپنے گاڑیوں کو کھڈوں سے بچنے کیلئے غلط سمت استعمال کر رہے جو کہ کسی بھی وقت ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ملحقہ ابادی اور قریبی مقامی بازار کو امدورفت کے وجہ سے پیدل چلنے والے لوگوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کا ضلعی انتظامیہ لوئر دیر،ٹی ایم اے اور این ایچ اے حکام سے فی الفور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ مزکورہ واحد شاہراہِ ہے جس پر پانچ اضلاع اپر لوئر چترال ،اپر لوئر دیر اور باجوڑ سمیت سنٹرل ایشیاء کے متعدد ممالک کے تجارتی امدورفت کا بھی انحصار ہیں ۔اسلئے اہل علاقہ نے فی الفور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔