
تالاش (حبیب محمد خٹک سے)خواتین کیلئے علم حاصل کرنا اتنا ضروری ہے جتنا مرد حضرات کیلئے ضروری ہے ۔ خواتین کی علم کے ترویج کے لحاظ سے جامعتہ المحصںات للبنات زیارت تالاش کا علاقائی سطح سطح پر کردار قابل تحسین ہے ۔شیخ مولانا محمد اعظم ۔
ان خیالات کا اظہار لوئر دیر کے علاقہ تالاش میں معروف عالم دین شیخ القرآن و الحدیث مولانا محمد اعظم آف کراچی نے جامعتہ المحصںات للبنات زیارت تالاش میں سالانہ چادر پوشی وتقسیم اسناد تقریب سے مہمان خصوصی کے حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں مزید کہا کہ دینی مدارس دین اسلام کی ترویج کے پاکیزہ اور مقدس مقامات ہیں ۔جس کا تمام تر انتظام وانصرام ہم سب مسلمانوں پر لازم ہے ۔حکومت کو بھی چائیے کہ وہ دینی مدارس کیلئے معقول گرانٹ کا بندوست کریں ۔تاکہ ان کے مالی مشکلات میں آسانی ہو . شیخ القرآن و الحدیث مولانا محمد اعظم خان نے فارغ التحصیل خواتین پر زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایک دینی مدرسہ سے فراغت کے بعد اسلامی معاشرے کی قیام اور ازدواجی زندگی اختیار کرنے کی صورت میں گھروں کی اندر مثبت کردار اداکریں۔ تاکہ اسلامی معاشرے کے تشکیل میں سود مند ثابت ہوسکے۔تقریب کے شرکاء سے تحصیل تیمرگرہ کے چیئرمین مفتی عرفان الدین ،جامعہ ہذا کے مہہتم مولانا فضل حسین المظہری ،مولاںا پیر عبداللہ مظہری ،مولانا رضا اللہ اور نعت خواں قاری عدنان نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے دوران 90فارغ التحصیل طالبات میں خواتین اساتذہ کے ہاتھوں اسناد تقسیم کرنے کے ساتھ ان کی چادر پوشی بھی کی گئی ۔۔