ڈپٹی کمشنر کا مکانباغ مینگورہ میں واقع سپیشل بچوں کے سکول کا دورہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے مکانباغ مینگورہ میں واقع سپیشل بچوں کے سکول کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے قوت گویائی و سماعت سے محروم 172 طلباء میں 600000 روپے کے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس دوران ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانا حکومت کا مشن ہے۔ سپیشل بچے مستقبل کے معمار ہیں تھوڑی سی محنت اور لگن سے ان بچوں کی شخصیت میں مزید نکھار لا کر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایاجاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button