سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں وقتی تکرار پر ملزم نے چچازاد کو قتل کردیا جبکہ کانجو پل کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان کے مطابق ملزم عبد اللہ ولد تاج نواب سکنہ جمیلہ کوہستان حال خوازہ خیلہ نے اپنے چچازاد گل فراز ولد محمد نواب سکنہ کوہستان حال خوازہ خیلہ کو چاقوں کے وار کرکے قتل کردیا ۔۔پولیس نے ملزم کو چھند گھنٹے بعد گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں ساجد علی ولد سید علی شاہ سکنہ عیسی خیل مینگورہ کی لاش دریائے سوات سے ملی پولیس نےلاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
۔۔۔۔