باجوڑ: ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی زیر نگرانی کھلی کچہری

Spread the love

"خیبرپختونخوا حکومت” کے "عوامی ایجنڈے” کے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈ کوارٹر سول کالونی ناواگئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں انتظامی آفسران، باجوڑ سکاؤٹس، محکمہ پولیس، تمام محکمہ جات کے سربراہان، وی سی اور این سی کے چیئرمینز، اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ناواگئی کے علاقائی مشران اور نوجوانوں نے ایجوکیشن، محکمہ صحت، ناواپاس بارڈر کھولنے، باجوڑ اور مہمند حدبندی تنازعہ، چمرکنڈ تحصیل کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر،  ناواگئی  بازار کی تزئین و آرائش، پانی،بجلی، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور دیگر درپیش علاقائی مسائل کی نشان دہی کی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے انتظامی مسائل کو موقع پر ہی حل  کرانے کے احکامات جاری کئیں اور دیگر مسائل کے بارے میں متعلقہ محکموں کو ایک ٹائم لائن کے اندر حل کرانے کی ہدایات جاری کئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button