تیمرگرہ: پولیس شہداء کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کا معاہدہ، کونکورڈیا اسکول اینڈ کالج سے ایم او یو پر دستخط

Spread the love

تیمرگرہ ڈسٹرکٹ رپوٹر
دیر لوئر پولیس اور کونکورڈیا اسکول اینڈ کالج بہرام شوکت کیمپس تیمرگرہ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط ہوئے ہیں۔معاہدے پر ڈی پی او سلیم عباس خان اور پرنسپل افضل خان نے دستخط کیے
شُہداء پولیس کے بچوں کیلئے تعلیم بالکل مفت، معاہدہ طے پاگیا
معاہدے کے تحت کونکورڈیا اسکول اور کالج پولیس شہداء کے بچوں کو تعلیمی اخراجات (داخلہ، سالانہ سبسکرپشن، ماہانہ ٹیوشن فیس، سیکیورٹی اور داخلہ پروسیسنگ) بالکل مفت فراہم کریگی۔دوران سروس پولیس ملازمین کے بچوں کو 50 فیصد تک اور ریٹائرڈ یا وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو 30 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔درخواستیں بمعہ مطلوبہ دستاویزات ڈی پی او آفس کی ویلفیئر برانچ کے ذریعے جمع کی جائیں گی۔سپاہ کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ـ ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button